info@jinnahcolleges.edu.pk +92 997 391112-13

News Detail

Notice for Pakhlians and Ex-Pakhlians!

17 - July - 2025

جناح بیسک سکول اینڈ کالجز مانسہرہ نوٹس برائے تخلیق سرورق کالج میگزین 2026 جناح کالجز نے اپنے ادبی مجلہ پکھل میگزین شمارہ ہفتم 2026 کے سرورق (Title Page) کی اشاعت کے لیے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام طلباء کو دعوت دی جاتی ہےکہ اپنے سکول میگزین کے سرورق (Title Page) کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ڈرائنگ یا تصاویر کی شکل میں اپنے اساتذہ کو جمع کروائیں۔
 
خود ساختہ خاکے (Sketches) کو ترجیح دی جائے گی ۔ یہ خاکے کسی بھی تاریخی مقام ، تاریخی شخصیت یا منظر نگاری کے ہوسکتے ہیں۔
 
اہم نوٹس برائے سابقہ پکھلینز (Ex-Pakhlians)
سابقہ پکھلینز بھی اس سرگرمی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ وہ اپنی تخلیق کو جناح کالجز کے WhatsApp نمبر 0880393-0312 پر بھیج سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اپنی تخلیق کے ساتھ اپنا نام اور سال جس میں آپ جناح کالجز کا حصہ تھے لازمی لکھیں۔